: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،12مارچ(ایجنسی) الیکشن کمیشن نے آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے خواتین، کمزور طبقے اورجذام کے مریض ووٹروں کی پولنگ کے لئے خصوصی انتظام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے آج یہاں بتایا کہ ایسے علاقوں میں جہاں خواتین سماجی عمل یا رواج کی وجہ سے مردوں کے ساتھ گھلنے ملنے میں
جھجھكتي ہوں تو وہاں مردوں اور عورتوں کے لئے الگ الگ پولنگ مراکز قائم کئے جانے چاہئے یا دونوں کے لئے الگ الگ لائنز بنائی جانی چاہئے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ کمزور طبقوں کی کثرت والی بستیوں کی نشاندہی کی جانی چاہئے اور ایسے مقامات پر ووٹروں کی تعداد کی پرواہ کئے بغیر پولنگ مراکز قائم کئے جائیں تاکہ کمزور طبقے کے ووٹروں کو ایسے علاقے میں نہیں جانا پڑے جہاں انہیں ووٹ ڈالنے سے روکا جا سکتا ہو۔